بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد الحق نام رکھنا ٹھیک ہے یانہیں؟


سوال

محمد الحق  نام رکھنا ٹھیک ہے یانہیں ؟

جواب

حق اللہ تبارک وتعالی کے صفات خاصہ میں سے ہے یعنی جو کسی اور کے لیے استعمال نہیں کرسکتے،لہذا محمدسے اگر معنی مراد لی جائے یعنی  وہ شخص جس کی تعریف کی گئی ہے(تعریف کردہ)تو اس اعتبار سے بصورت اضافت درست معنی بنتا ہے جیسا کہ محمود الحق محبوب الحق اسی طرح اگر باعتبار الفاظ بھی اضافت کی نسبت ہوتو بھی معنی درست ہے اور نام رکھنا جائز ہے جب کہ ترکیب توصیفی کے اعتبار سے درست معنی نہیں بنتا،اس لیے مناسب یہ ہے کہ محمد الحق نام نہ رکھا جائے اور اگر کسی نے رکھا ہو تو اسے بدلنابھی ضروری نہیں،البتہ الحق کی طرف عبد کی اضافت کرکے عبد الحق نام رکھنا بہترہے۔

شرح المصابيح لابن الملك میں ہے:

"‌الحق": الذي تحقق وتيقن وجوده من غير شك، ضد الباطل الذي هو المعدوم، فهو من ‌صفات الذات.وقيل: معناه المحق؛ أي: المظهر للحق، أو الموجد للشيء حسب ما تقتضيه الحكمة، فيكون من ‌صفات الأفعال."

(كتاب الدعوات، باب أسماء الله تعالى، ج:3، ص:107، ط:إدارة الثقافة الإسلامية كويت)

درر الحكام شرح غرر الأحكام میں ہے:

"(والقسم بالله أو باسم من أسمائه كالرحمن، والرحيم، والحق)... والحق من أسماء الله تعالى، قال الله تعالى ذلك بأن الله هو ‌الحق."

(كتاب الأيمان، أنواع اليمين، ج:2، ص:40، ط:دار إحياء الكتب العربية مصر)

فتاوی شامی میں ہے:

"وجاز التسمية بعلي ورشيد من الأسماء المشتركة، ويراد في حقنا غير ما يراد في حق الله تعالى. (قوله: وجاز التسمية بعلي إلخ) الذي في التتارخانية عن السراجية: التسمية باسم يوجد في كتاب الله تعالى كالعلي والكبير والرشيد والبديع جائزة إلخ، ومثله في المنح عنها، وظاهره الجواز ولو معرفاً بأل."

( كتاب الحظر و الإباحة، ص:6، ج:417، ط: دار الفكر بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144505101152

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں