بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد اکبر،کبیر یا محمد کبیر نام رکھنا


سوال

کیا ’’اکبر‘‘ نام رکھا جا سکتا ہے، جیسے ’’محمد اکبر‘‘ وغیرہ، اسی طرح ’’کبیر‘‘ یا ’’محمد کبیر‘‘ رکھا جا سکتا ہےِ؟

جواب

’’محمد اکبر‘‘، ’’کبیر‘‘ یا ’’محمد کبیر‘‘ نام رکھنا درست ہے، البتہ ’’عبد الاکبر‘‘ یا ’’عبدالکبیر ‘‘ زیادہ  بہتر ہے۔

نیز مناسب ہے کہ ایسے نام رکھے جائیں جن کے شروع میں عبد کا  لفظ ہو، جیسے عبد اللہ یا عبدالرحمان ہو اسی طرح انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کسی نام پر نام رکھیں تو بركت كا باعث هے۔

"عَلِيّ بْن أَبِي طَالِب. رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ…

وكان له من الولد الحسن والحسين وزينب الكبرى وأم كلثوم الكبرى. وأمهم فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم ومحمد بن علي الأكبر وهو ابن الحنفية … ومحمد الأصغر بن علي قتل مع الحسين. وأمه أم ولد … ومحمد الأوسط بن علي وأمه أمامة بنت أبي العاص بن الربيع بن عبد العزى بن عبد شمس بن عبد مناف".

(الطبقات الكبرى، ۳/۱۳، دار الکتب العلمیة)

وفی رد المحتار:

التسمیة باسم یوجد في كتاب الله تعالی كالعلي و الکبیر و الرشید و البدیع جائزة."

(شامی:۹/۵۹۸کتاب الحضر والاباحۃ :باب الاستبراء :ط:زکریا دیوبند)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201323

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں