بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد اعتزاز شاہین نام رکھنا


سوال

میرے ہاں 24 ستمبر 2022 کو بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، میں اس کے نام کے حوالے سے آپ سے راہ نمائی حاصل کرنا چاہتا ہوں۔

بیٹے کے لیے نام محمد اعتزاز شاہین کیسا رہے گا؟

اگر آپ کوئی موزوں نام تجویز کریں تو میرے لیے باعثِ افتخار ہو گا۔

جواب

اعتزاز کے معنی بلندی حاصل کرنے کے آتے ہیں،  لہذا محمد اعتزاز شاہین نام رکھ سکتے ہیں، تاہم انبیاء علیہم السلام،  یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب   بہترہے، انبیاء علیہم السلام اور  صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین  کے اسماء  جاننے کے لیےاس لنک  سے استفادہ کیا جا سکتا ہے: اسلامی نام

المحيط البرهاني في الفقه النعماني میں ہے:

" روي عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: «سموا أولادكم أسماء الأنبياء وأحب الأسماء إلى الله تعالى؛ عبد الله، وعبد الرحمن» قال الفقيه أبو الليث: لا أحب للعجم أن يسموا عبد الرحمن عبد الرحيم؛ لأن العجم لا يعرفون تفسيره، فيسمونه بالتصغير، وروي عن النبي عليه السلام: أنه نهى أن يسمى المملوك نافعا أو بركة، أو ما أشبه ذلك، قال الراوي:؛ لأنه لم يحب أن يقال: ليس ههنا بركة، ليس ههنا نافع إذا طلبه إنسان، وفي الأثر: «لا يقول الرجل عبدي وأمتي، بل يقول: فتاي وفتاتي» .

وفي «الفتاوى» : التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في كتابه ولا ذكره رسول الله عليه السلام، ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا تفعل."

( كتاب الاستحسان والكراهية، الفصل الرابع والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم، ٥ / ٣٨٢، ط: دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100755

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں