بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمداَبراج نام رکھنے کاحکم


سوال

محمد ابراج(بفتح الہمزہ) نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں "أبراج" جمع ہے "البَرَج "کی،اورالبرجعربی زبان کا  لفظ ہے ،جس کامعنی ہے زیبا،خوب رو،خوب صورت ،اس لیے محمدابراج نام رکھناجائزہے ،اس نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ، باقی بہتر یہ ہے کہ انبیاء اور صحابہ کرام کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے۔

معجم الوسیط میں ہے:

"البَرَج:الجميل ،الحسن الوجه .(ج)أبراج."

(معجم الوسيط،ص:81،ط:نعمانية،محله جنگي ،پشاور)

المحیط البرہانی میں ہے:

"وفي الفتاوی: التسمية باسم لم یذکرہ اللہ تعالی في کتابه و لا ذکرہ رسول اللہ علیه السلام، و لا استعمله المسلمون تکلموا فیه و الأولی أن لاتفعل."

(المحیط البرھاني، کتاب الاستحسان والکراھیة، الفصل الثانی والعشرون في تسمیة الأولاد وکناھم 5/ 382 ط: دار الکتب العلمیة بیروت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144401100412

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں