بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد رسول اللہ اور احمد رسول اللہ کا وظیفہ پڑھنا


سوال

مجھے ایک وظیفہ کا پوچھنا ہے کہ  ایک روحانی عامل بتاتے ہے کہ  نماز جمعہ کے بعد 35 بار" محمد رسول اللہ احمد رسول اللہ "پڑھنا چاہیے اور یہ ہر نماز کے بعد بھی پڑھیں کیا یہ ٹھیک  ہے؟ 

جواب

واضح رہے کہ  آپ  ﷺ کی احادیث  سے کلمہ طیبہ ، درود شریف ، استغفار و دیگر اذکار و تسبیحات کا ورد کرنا ثابت ہے، تاہم صرف  "محمد  رسول اللہ ،احمد رسول اللہ  "  بطور وظیفہ پڑھنا اوراد و وظائف کی مستند  کتب میں  نہیں مل سکا،  لہذا  اس  کے  بجائے  درود شریف کثرت سے پڑھنے کا معمول  رکھا جائے،لیکن   اگر مذکورہ وظیفہ  بتلانے والا صحیح   العقیدہ باعمل بزرگ   ہو تو اسے پڑھ سکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم 

 


فتوی نمبر : 144508101573

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں