"مغیرہ" کےمعنی کیا ہیں؟ مغیرہ نام رکھنا کیسا ہے؟
"مُغِیرہ " (مُغِیْرَهْ) "اِغَارَۃ" سے ہے، جس کا معنی ہے ، حملہ کرنا ۔ نیز رسول اللہ ﷺ کے جلیل القدر بڑے مدبر صحابی کا نام بھی ہے؛ لہذا یہ بہت اچھا نام ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205201047
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن