بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ کون ہیں ؟


سوال

مفتی محمد شفیع کون تھے؟

جواب

’’مفتی محمد شفیع ‘‘کے نام سے  علمائے دیوبند میں تین شخصیات مشہور ہیں:ایک حضرت مولانا مفتی محمد شفیع عثمانی رحمہ اللہ،جو دارالعلوم دیوبند کے فاضل، استاذ اور صدر مفتی رہے ہیں،اور پاکستان ہجرت کے بعد دارالعلوم کراچی کی بنیاد رکھی۔ان کے مفصل حالات جامعہ دارالعلوم کراچی سے شائع ہونے والے ماہنامہ’’البلاغ‘‘ کے خصوصی شمارے میں ملاحظہ فرمائیں۔دوسرے حضرت مولانا مفتی محمد شفیع سرگودھویؒ تھے، اور تیسرے حضرت مولانا مفتی محمد شفیع ملتانیؒ تھے۔

واضح رہے کہ اس ویب سائٹ پر شرعی مسائل کاجواب دیاجاتاہے، براہ کرم  صرف اپنے شرعی مسائل کا حل دریافت کریں۔شخصیات سے متعلق سوالات سے اجتناب فرمائیں۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144401100266

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں