ایسی کتاب جس میں ساری باتیں اصلاح کے لئے ہو ں،اور انبیاء، صحابہ، اولیا اور ہمارے اکابرِ دیوبند کے زندگی کے انمول واقعات، سیرتیں اور بہت کچھ جو سبق آموذ ہو؛ تا کہ کچھ زیادہ دینی فائدہ ہو، اور پڑھنے میں بھی زیادہ آسان ہو، تو برائے مہربانی راہنمائی فرمادیں۔
فضائل اعمال از شیخ الحدیث مولانا زکریا رحمۃ اللہ علیہ
حیاۃ المسلمین از مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
اصلاحی نصاب از حضرت تھانوی رحمہ اللہ
اللہ سے شرم کیجیے! مفتی سلمان منصورپوری مدظلہم
معارف الحدیث از مولانا منظور نعمانی رحمہ اللہ
معارف القرآن ازمفتی محمد شفیع رحمہ اللہ
ان کتابوں کا مطالعہ کریں۔ انشاء اللہ مفید رہے گا۔
فتوی نمبر : 144309101015
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن