بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مفسر بزرگ اور استاذ جمع ہوں تو کس کی خدمت کرے؟


سوال

ایک بڑے مفسر اور بزرگ کے درس میں استاد اور شاگرد دونوں موجود ہوں  تو شاگرد  کوخدمت کے وقت کس کی خدمت میں مصروف ہونا چاہیے؟ اس بزرگ کی خدمت میں یا استاد کی خدمت میں؟

جواب

صورت مسئولہ میں بزرگ یا استاذ کی خدمت میں مصروف ہونے میں  موقع محل، مخدوم سے تعلق، خدمت کی ضرورت اور نوعیت کو دیکھ کر فیصلہ کرنا بہتر ہے۔

مرقاة المفاتيح  میں ہے:

"ووجه التوفيق أنه عليه الصلاة والسلام أجاب لكل بما يوافق غرضه، وما يرغبه فيه، أو أجاب بحسب ما عرف من حاله، أو بما يليق به وأصلح له، توفيقا على ما خفي عليه، ولقد يقول الرجل: خير الأشياء كذا ولا يريد تفضيله في نفسه على جميع الأشياء، ولكن يريد أنه خيرها في حال دون حال، ولأحد دون آخر، كما يقال في موضع يحمد فيه السكوت لا شيء أفضل من السكوت، وحيث يحمد الكلام لا شيء أفضل من الكلام"

(كتاب الصلاة، ج2، ص509، دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408100682

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں