بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مدن نام رکھنے کا حکم


سوال

مدن نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"مدن "عربی زبان کا لفظ ہے ،مدینہ کی جمع ہے ،جس کا معنی ہے " بہت سے شہر" ،مذکورہ لفظ معنی کے لحاظ سے نام کے لیے مناسب  نہیں ہے،لہذابہتریہ ہے کہ بچے یابچی کانام انبیاء علیھم السلام ،صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین ،یاصحابیات رضوان اللہ علیھن اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام پررکھاجائے۔

ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے  آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

القاموس الوحيد ميں هے :

 "المدينة"شہر جوتمام تہذیبی اورتمدنی ضروریات ولوازم کاجامع ہو،ج :مدائن و مدن."

(القاموس الوحیدج : 2 ص : 742 ط : اداره اسلاميات)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144406102111

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں