بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 رجب 1446ھ 15 جنوری 2025 ء

دارالافتاء

 

مدرک امام کے سلام کے بعد خطا کھڑا ہوگیا ہے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟


سوال

ایک شخص امام کے ساتھ شروع سے شریک ہو، اور امام جب سلام پھیردے تو وہ سلام نہ پھیرے اور کھڑا ہوجاے ، یہ سمجھتے ہوئے کہ اس کی ایک رکعت نکل چکی ہے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟ تفصیل سے رہنمائی فرمائیں ۔

جواب

واضح رہے کہ اگر کوئی شخص امام کے ساتھ نماز میں شروع سے آخر تک  شامل ہو، لیکن امام جب سلام پھیردے تو وہ سلام نہ پھیرے بلکہ کھڑا ہوجائے ، یہ سمجھتے ہوئے کہ اس کی ایک رکعت نکل چکی ہے تو ایسے شخص کے لئے    شرعی حکم یہ ہے، کہ اس کو جیسے ہی رکعت کا فوت نہ ہونا یاد آئے،(پانچویں رکعت کا سجدہ کرنے  سے پہلے ،)تو اُس کو چاہیے کہ بیٹھ جائے اور سجدہ سہو کرکے پھر  سلام پھیر لے، اس لیے کہ  اس پر  سلام کی تاخیر کی وجہ سے سجدۂ سہو واجب ہو گیا ہے اور اگر پانچویں رکعت کا سجدہ کرلیا ہے، اس  کے بعد  اس کو یاد آیا ،کہ کوئی رکعت فوت نہیں ہوئی تھی، تو ایسی صورت میں مذکورہ شخص چھٹی رکعت ملا لے، اور آخر میں سجدہ سہو کر لے، اخیر کی یہ دو رکعت اُس کے لیے نفل ہوجائیں گی۔

نور الإيضاح  میں ہے:

"وإن ‌قعد الأخير ثم قام عاد وسلم من غير إعادة التشهد. فإن سجد لم يبطل فرضه وضم إليها أخرى لتصير الزائدتان له نافلة وسجد للسهو."

(‌‌باب سجود السهو ، ص:90 ، ط : المكتبة العصرية)

فتاوی  ہندیہ میں ہے :

"رجل صلى الظهر خمساً وقعد في الرابعة قدر التشهد إن تذكر قبل أن يقيد الخامسة بالسجدة أنها الخامسة عاد إلى القعدة وسلم، كذا في المحيط. ويسجد للسهو، كذا في السراج الوهاج وإن تذكر بعدما قيد الخامسة بالسجدة أنها الخامسة لا يعود إلى القعدة ولا يسلم بل يضيف إليها ركعة أخرى حتى يصير شفعا ويتشهد ويسلم، هكذا في المحيط. ويسجد للسهو استحسانا، كذا في الهداية وهو المختار، كذا في الكفاية ثم يتشهد ويسلم، كذا في المحيط والركعتان نافلة ولا تنوبان عن سنة الظهر على الصحيح."

(فصل سهو الإمام يوجب عليه وعلى من خلفه السجود ، ج : 1 ، ص : 129 ، ط : دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144512100766

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں