میری بیوی کا بچہ پیدا ہوا ہے ، 20 دن ہوگئے، 2 دن خون آتا ہے اور 2 دن نہیں آتا ، تو کیا میں جماع کر سکتا ہوں ؟
صورتِ مسئولہ میں اگر یہ خون چالیس دن کے اندر اندر بند ہوجائےتو یہ نفاس کا شمار ہوگا درمیان میں جو دو دن خون نہیں آتا وہ بھی نفاس ہی میں شمار ہوں گے، اس دوران نماز پڑھنا روزہ رکھنا اور جماع کرنا جائز نہیں ہے۔
حاشية رد المحتار على الدر المختار میں ہے:
"لأن من أصل الإمام أن الدم إذا كان في الأربعين فالطهر المتخلل لايفصل طال أو قصر حتى لو رأت ساعةً دماً وأربعين إلا ساعتين طهراً ثم ساعةً دماً كان الأربعون كلها نفاساً، وعليه الفتوى".
(كتاب الطهارة، باب الحيض، ج:1، ص:299، ط:دار الفكر)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144409101591
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن