بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مدتِ رضاعت میں دودھ پینے کا حکم


سوال

میرے بیٹے نے مدتِ رضاعت کے دوران اپنی خالہ کا دودھ پیا تھا ، زیادہ نہیں  صرف چند منٹ پیا تھا، اب سوال یہ ہے کہ میرے بیٹے کی شادی اس کی اس خالہ جس سے دودھ پیا تھا اس  کی بیٹی سے ہوسکتی ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ مدتِ رضاعت میں دودھ پینے سے دودھ پلانے والی عورت کی تمام اولاد رضاعی بھائی بہن ہوجاتے ہیں، چاہے ساتھ میں دودھ پیا ہو یا الگ الگ پیا ہو، لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ بیٹا جس نے خالہ کا دودھ مدتِ رضاعت میں پیا ہے (اگر چہ قلیل مقدار ہی کیوں نہ ہو)اس کے لیے اس خالہ کی تمام بیٹیاں رضاعی بہنیں ہیں، اور مذکورہ بیٹے سے ان کا نکاح حرام ہے۔

فتاوی ھندیہ میں ہے:

"كل من تحرم بالقرابة والصهرية تحرم بالرضاع."

(ھندیہ، ج:1، ص:277)

وفيه ايضاً:

"يحرم علي الرضيع أبواه من الرضاع و أصولهما وفروعهما من النسب والرضاع جمِعاً حتي أن المرضعة لو ولدت من هذا الرجل أو گيره قبل هذا الإرضاع أوبعده...إلخ."

(هنديه: ج:1، ص:343،)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144410101020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں