بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مدرس کاآرام کرنے کے اوقات میں کوئی کام کرنے کاحکم


سوال

مدرس اپنے حجرہ میں اپنے آرام کو قربان کرکے خیاطی کر سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مندرج ذیل شرائط کے ساتھ مدرس کےلیے مدرسہ کے اوقات کے علاوہ  اپنے کمرے میں سلائی کے کام کی گنجائش ہے :

1۔مدرسہ کی بجلی انتظامیہ کی طرف سے استعمال کی اجازت ہو ، اور بل ادا کریں، گویا کہ بجلی مدرسہ کی ہے مہتمم کی اجازت ہو بل ادا کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔

2۔دیگر اساتذہ یا طلبہ کو اس سے تکلیف نہ ہوتی ہو ۔

3۔مدرسہ کی جانب سے مفوض امور میں کوتاہی نہ کی جائے ۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: وليس للخاص أن يعمل لغيره) بل ولا أن يصلي النافلة. قال في التتارخانية: وفي فتاوى الفضلي وإذا استأجر رجلاً يوماً يعمل كذا، فعليه أن يعمل ذلك العمل إلى تمام المدة ولايشتغل بشيء آخر سوى المكتوبة، وفي فتاوى سمرقند: وقد قال بعض مشايخنا: له أن يؤدي السنة أيضاً. واتفقوا أنه لايؤدي نفلاً، وعليه الفتوى".

(كتاب الإجارة،مطلب ليس للأجير الخاص أن يصلي النافلةج:6،ص:70،ط:سعيد)

وفیہ ایضا:

"‌لا ‌يجوز ‌التصرف ‌في مال غيره بلا إذنه ولا ولايته."

(کتاب الغصب، ج:6، ص:200، ط:سعید)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

"جب مدرس کے لیے اوقات متعین کر دیئے گئے توان اوقات میں وہ اجیر خاص ہے، ان اوقات میں اس کو دوسرا کام اجارہ پر کرنا جائز نہیں، بغیر اجارہ کے معمولی مختصر سا کام جس پر عر فا چشم پوشی کی جاسکتی ہے کہ اس سے مدرسہ کے کام میں کوئی معتد بہ حرج نہ ہو ، یاوہ ضروریات میں سے ہو، اس کی اجازت ہے ، جیسے مثلا کوئی معمولی خط لکھ دیا، یا پیشاب پاخانہ کی ضرورت پیش آ گئی جو چیز میں اوقات درس میں استعمال کرنے کے لئے دی جائیں ،مثلا : بچھانے کے لئے دری دی، یا گدا، یا پنکھا، یا قلم وغیرہ ، مدرس کو مدرسہ کے کام میں ان چیزون کے استعمال کا حق ہوتا ہے، مگر امانت و دیانت کے ساتھ احتیاط سے استعمال کرے کہ خراب یا ضائع نہ ہو جائیں۔"

(کتاب الاجارہ،ج:16،ص:573-574،ط:ادارۃ الفاروق کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101570

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں