السلام علیکم : لڑکے کانام معاذ رکھنا کیساہے کن کن صحابیوں کا یہ نام ہے اور اس کا کیا مطلب ہے
نام رکھنے کے بارے میں شریعت کی تعلیم یہ ہے کہ کوئی بھی اچھے معنی والا نام پسند کرکے رکھ لیا جائے بہتر یہ ہے کہ انبیاء یا صحابہ وصحابیات کے مبارک ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھ لیا جائے ،انبیاء اور صحابہ کے ناموں میں نام کے معنی نہیں دیکھے جاتے بلکہ ان کی شخصیت کے پیش نظر ان کے نام رکھے جاتے ہیں ۔معاذ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک جلیل القدر صحابی کانام ہے ۔جس کا معنی ہے ’’جس کو اللہ کے پناہ میں دے دیاگیاہو ‘‘۔فقط اللہ اعلم
فتوی نمبر : 143408200027
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن