بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

معوذتین کسے کہتے ہیں؟


سوال

عام لوگوں کے  مطابق معوذتین سورۂ فلق اور سورۂ ناس کے  ساتھ  سورۂ فاتحہ کو ملا کے پڑھنے کو کہتے ہیں،  راہنمائی کر دیں!

جواب

معوذتین سورۂ فلق اور سورۂ ناس کے مجموعے کو کہتے ہیں، سورۂ فاتحہ اس میں شامل نہیں۔

روح المعانی میں سورۂ فلق کے متعلق لکھا ہے:

"و هي و السورة التي بعدها نزلتا معًا كما في الدلائل للبيهقي فلذلك قرنتا مع ما اشتركتا فيه من التسمية بالمعوذتين ومن الافتتاح بقل أعوذ."

(روح المعاني، ج: 1، ص: 517)

تفسیر القرطبی میں ہے:

"سُورَةُ" النَّاسِ" مِثْلُ" ‌الْفَلَقِ" لِأَنَّهَا إِحْدَى الْمُعَوِّذَتَيْنِ."

(تفسیر القرطبي، ج: 20، ص: 260)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102108

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں