بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

MTBC کمپنی میں ملازمت کا حکم


سوال

MTBC میں کام کرنا کیسا ہے؟ MTBC امریکہ کے لوگوں کی انشورنس اور ہسپتال سے متعلق کام کرتی ہے، پاکستان میں اس کا دفتر اسلام آباد میں ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں ذکر کردہ کمپنی ’’MTBC‘‘ اگر واقعۃً انشورنس کا کام کرتی ہے تو اس میں ملازمت کرنا جائز نہیں، اس لیے کہ انشورنس کی تمام اقسام جوئے، سود اور غرر پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہیں تو انشورنس کی کسی بھی کمپنی میں کام کرنا گناہ کے کام پر معاونت کے زمرے میں ہے، جوکہ ناجائز ہے۔

احکام القرآن میں ہے:

"ولا خلاف بین أهل العلم في تحریم القمار."

(أحکام القرآن للجصاص، ج: 1، ص: 450، ط: قدیمي کتب خانه)

تفسیر ابن کثیر میں ہے:

"{ولا تعاونوا على الاثم و العدوان}، یأمر تعالی عبادہ المؤمنین بالمعاونة علی فعل الخیرات وهوالبر و ترك المنکرات و هو التقوی، و ینهاهم عن التناصر علی الباطل و التعاون علی المآثم والمحارم."

(تفسیر ابن کثیر، ج: 2، ص: 10، ط: دار السلام)

الموسوعۃ الفقہیہ الکویتیہ میں ہے:

"الإجارة على المنافع المحرمة كالزنى والنوح والغناء والملاهي محرمة وعقدها باطل لا يستحق به أجرة. ‌ولا ‌يجوز ‌استئجار ‌كاتب ليكتب له غناء ونوحا؛ لأنه انتفاع بمحرم."

(الإجارة على المعاصي والطاعات، ج: 1، ص: 290، ط: دا رالسلاسل الكويت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144404101399

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں