بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مطلقہ کی عدت کے خرچہ کا حکم


سوال

مجھ سے میری بیوی کے گھر والوں نے زبردستی طلاق لی، اور میں نے ان کےپریشر میں آکر طلاق دی،طلاق کو ڈھائی ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے،  اب وہ عدت کا خرچہ مانگ رہی ہے، جبکہ چھ ماہ کا ایک بچہ ہے  اسے بھی چھوڑکر چلی گئی تھی۔

تو کیا بیوی کے گھروالوں کا زبردستی طلاق دلوانے اور اپنے والدین کے گھر رہنے  کے باوجود مجھ سے عدت کے خرچہ کا مطالبہ شرعاً درست ہے، اور میرے ذمہ خرچہ دینا ہوگا، اگر ہاں تو کتنا؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر سائل کی مطلقہ بیوی سائل کی اجازت ورضامندی  کے بغیر عدت کے دوران  اپنے والدین کے گھر  چلی گئی ہے، تو  عدت کا خرچہ سائل کے ذمہ  دینا شرعاً لازم نہیں،جب تک کہ وہ واپس نہ آجائے،

نیز  بچے  کی پرورش  سات   سال تک اس کی والدہ ( سائل کی مطلقہ بیوی) کے ذمہ ہے،اور اس دوران بچے کا خرچہ اس كے  والد (سائل) کےذمہ لازم  ہے۔ 

مصنف عبد الرزاق ميں ہے:

عن الشعبي قال: ‌ليس ‌للعاصية نفقة؟. يقول: «إذا عصت زوجها فخرجت بغير إذنه»

( الطلاق، ‌‌باب الرجل يغيب عن امرأته فلا ينفق عليها،ج:7،ص:95،ط: المجلس العلمی ، رقم: 12352)

البحر الرائق  ميں  هے:

"المعتدة إذا خرجت ‌من ‌بيت ‌العدة تسقط نفقتها ما دامت على النشوز فإن عادت إلى بيت الزوج كان لها النفقة و السكنى، ثم الخروج عن بيت العدة على سبيل الدوام ليس بشرط لسقوط نفقتها فإنها إذا خرجت زمانا وسكنت زمانا لاتستحق النفقة."

 (البحر الرائق،کتاب الطلاق، باب النفقۃ ،ج:4،ص:217،ط:دار الکتب)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

نفقة الأولاد الصغار على الأب ‌لا ‌يشاركه فيها أحد كذا في الجوهرة النيرة الولد الصغير إذا كان رضيعا، فإن كانت الأم في نكاح الأب والصغير يأخذ لبن غيرها لا تجبر الأم على الإرضاع، وإن لم يأخذ الولد لبن غيرها قال شمس الأئمة الحلواني - رحمه الله تعالى -: في ظاهر الرواية لا تجبر أيضا۔

(کتاب الطلاق الباب السابع عشر،الفصل الرابع في نفقة الأولاد،ج:1،ص:560،ط:رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144303101025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں