بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ثنا کے اللّٰهُمَّ کے میم مشدد کو مخفف پڑھنے کی صورت میں نماز کا حکم


سوال

ثناء میں"سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَّ"کے "م" پر صرف زبر پڑھا یعنی"سُبْحَانَكَ اللّٰهُمَ" پڑھا ، کیا نماز ادا ہوگئی ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں نماز ہو گئی ہے، اعادہ کی ضرورت نہیں، تاہم آئندہ  درست تلفظ  کے  ساتھ  پڑھنے کا اہتمام کرنا لازم  ہوگا۔

حاشية ابن عابدين میں ہے (1/ 631):

"(قوله:  أو تخفيف مشدد)  قال في البزازية: إن لم يغير المعنى نحو - {وقتّلوا تقتيلًا} [الأحزاب: 61]- لايفسد."

(‌‌باب ما يفسد الصلاة و ما يكره فيها، فروع مشى المصلي مستقبل القبلة هل تفسد صلاته، 1 / 631، ط: سعید)

فقه العبادات على المذهب الحنفي   میں ہے:

"و منه أيضاً ‌تخفيف ‌التشديد إذ لايفسد الصلاة."

(‌‌الباب الثالث أحكام الصلاة، ‌‌الفصل السابع: مفسدات الصلاة: 94)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101600

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں