بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحوم شوہر کے بھانجے کے ساتھ بیوہ کا نکاح


سوال

میرے ماموں کی بیٹی کی شادی  ایک شخص سے ہوئی تھی، دو سال کے بعد اس کے شوہر کا انتقال ہوا، ان کا ایک بیٹا ہے۔ شوہر کا انتقال فروری 2021 میں ہوا تھا، اس کی بیوی کی عدت مکمل ہو چکی ہے۔ اب جس شخص کے ساتھ میری ماموں کی بیٹی کا نکاح ہوا تھا اس کا بھانجا اس کا رشتہ مانگ رہا ہے۔ اب دریافت یہ کرنا ہے کہ میری ماموں کی بیٹی کا نکاح اس کے مرحوم شوہر کے بھانجے سے جائز ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں سائل کے ماموں کی مذکورہ بیوہ بیٹی کا نکاح اس کے مرحوم شوہر کے بھانجے سے شرعاً جائز ہے۔ 

قرآن مجید میں ہے:

وَأُحِلَّ لَكُم مَّا وَرَآءَ ذٰلِكُمْ أَنْ تَبْتَغُواْ بِأَمْوٰلِكُمْ مُّحْصِنِيْنَ غَيْرَ مُسٰفِحِينَ

(آیت/24، سورۃ النساء)

فقط واللہ اعلم          


فتوی نمبر : 144303100419

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں