بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مردار مرغی جانوروں کو کھلانا


سوال

مردہ مرغی کا گوشت دوسرے جانوروں کو کھلانا کیسا ہے؟

جواب

مردار مرغیوں کا گوشت اٹھا کر جانوروں کو کھلانا جائز نہیں ہے ، بلکہ مردار مرغی کا گوشت کسی جگہ پر  رکھ دیا جائے اور جانور کو چھوڑ دیا جائے ،تاکہ وہ گوشت جانور خود جاکر  کھالے۔

محیط برہانی میں ہے:

"رجل له امرأة ذمية، أو أب ذمي ليس له أن يقوده إلى البيعة، وله أن يقوده من البيعة إلى منزله؛ لأن الذهاب إلى البيعة معصية وإلى المنزل لا، ولا يحمل الخمر إلى الخل ولكن يحمل الخل إليها، وكذلك لا يحمل ‌الجيفة ‌إلى ‌الهرة ويحمل الهرة إلى الجيفة."

(کتاب الاستحسان و الکراہیۃ،ج:5،ص:362،ط:دار الکتب العلمیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412100731

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں