بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

موزوں پر مسح کرنا


سوال

جب انسان موزوں پر مسح کر نےکے بعد وضو توڑ دے،  پھر اس کے  بعد دوباره وضو کرے اسی موزوں میں،  پھر اچانک موزوں کو نکال دے تو کیا اس کا وضو برقرار رہے گا یا نهيں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  وضو کے بعد موزے نکالنے سے  وضو نہیں ٹوٹتا،  البتہ مسح باطل ہوجائے گا، دوبارہ پاؤں دھونا پڑے گا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

”وإذا نزع الخف وهو طاهر لا يجب عليه إلا غسل رجليه وكذا إذا انقضت مدة مسحه. هكذا في الهداية.“

(فتاوی ہندیہ،ج:1،ص:34،ط:دارالفکر بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509100200

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں