بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 ذو القعدة 1446ھ 02 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

موئے زیر لب اکھاڑنا


سوال

موئے زیر لب کا اکھاڑنا کیسا ہے جو چھوٹی داڑھی کے اور چھوٹی داڑھی کی ایک طرف اور دوسری طرف کے علاوہ ہے؟

جواب

نچلے ہونٹ کے نیچے کے بال جنہیں عربی میں عنفقہ اردو  میں ریش بچہ کہتے ہیں،  اسی طرح عنفقہ کے دائیں بائیں  ہونٹ کے نیچےکے بال جنہیں عربی میں  فنیکین کہا جاتا ہے، جمہور فقہاءِکرام کے نزدیک  یہ سب داڑھی کا ہی حصہ ہیں، انہیں کاٹنا بدعت ہے، لہذا انہیں نہیں کاٹنا چاہیے،اس کے علاوہ زیر لب بالوں کے کس حصہ کے بارے میں آپ سوال کرنا چاہتے ہیں،مراد ومحل واضح نہیں ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ونتف ‌الفنيكين بدعة وهما جانبا العنفقة وهي شعر الشفة السفلى كذا في الغرائب."

(کتاب الکراہیۃ،الباب التاسع عشر في الختان والخصاء وحلق المرأة شعرها ووصلها شعر غيرها،ج5،ص358،ط؛دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144512101283

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں