بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موشن کی وجہ سے روزہ افطار کرنے کا حکم


سوال

اگر روزہ کے دوران موشن لگ جائے تو کیا روزہ توڑ سکتے ہیں?

جواب

اگر روزے کے درمیان موشن لگ جائیں اور سابقہ تجربہ یا ماہر دین دار ڈاکٹر کی رائے یہ ہو کہ اگر روزہ نہ توڑا تو جان جانے کا خطرہ ہے یا بیماری بڑھ جانے کا اندیشہ ہو یا ناقابلِ برداشت تکلیف یا کم زوری لاحق ہو تو روزہ افطار کرنے کی اجازت ہے، بعد میں صرف اس روزے  کی قضا کرنا لازم ہے، لیکن اگر سابقہ تجربہ یا ماہر دین دار ڈاکٹر کی رائے کے مطابق بیماری اس حد تک خطرناک نہ ہو تو موش لگنے کی وجہ سے روزہ افطار کرنے کی اجازت نہیں۔

الفتاوى الهندية - (1 / 207):
"المريض إذا خاف على نفسه التلف أو ذهاب عضو يفطر بالإجماع، وإن خاف زيادة العلة وامتدادها فكذلك عندنا، وعليه القضاء إذا أفطر، كذا في المحيط". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144109201123

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں