بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

معتکف کا مسجد میں چارپائی بچھانا


سوال

کیا مسجد میں اعتکاف کی حالت میں چارپائی استعمال کر سکتے ہیں؟

جواب

معتکف اپنے اعتکاف کی جگہ چارپائی بچھا سکتا ہے اور اس پر لیٹ سکتا ہے، مگر آج کل عرفاً مسجد میں چارپائی بچھانا خلافِ احترام سمجھا جاتا ہے، اس لیے مسجد میں احتیاط چاہیے۔ البتہ عورت کے لیے گھر میں اعتکاف کی جگہ میں چارپائی ڈالنے میں حرج نہیں۔ (فتاوی محمودیہ، کتاب الصوم، باب الاعتکاف 10 / 250 ط: فاروقیہ)

سنن ابن ماجه (2 / 653):
"عن ابن عمر عن النبي صلى الله عليه وسلم، أنه كان إذا اعتكف طرح له فراشه، أو يوضع له سريره وراء أسطوانة التوبة".
 فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144109202442

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں