بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مشابہتِ کفار کے موضوع پر کتاب


سوال

 مشابہتِ کفار پر کوئی کتاب تجویزکر دیں!

جواب

مشابہت کفار کے متعلق جامعہ کے ویب سائٹ پر موجود درج ذیل فتوی ملاحظہ فرمایئے:

سالگرہ منانا اور تشبہ بالکفار کی حقیقت
نیز اردو زبان میں درج ذیل کتابیں ملاحظہ کیجیے:

1- قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ (مہتمم دار العلوم دیوبند) کی مایہ ناز کتاب "اسلامی تہذیب و تمدن" جو ”التشبہ فی الاسلام“ کے نام سے معروف ہے، جس کے بارے میں حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: 

 ”تشبہ کا مسئلہ ایسا مدلل اور مکمل لکھا ہوا میں نے نہیں دیکھا، جن لطائف تک ذہن جانے کا احتمال تک نہ تھا، وہ منصہٴ شہود پر آگئے ہیں، بعید سے بعید شبہات کاقلع قمع کر دیا گیا ہے۔“

(مجموعہ رسائل حکیم الاسلام، اسلامی تہذیب و تمدن: 5/35،مکتبة الاحرار، مردان)

2- حضرت مولانا ادریس کاندہلوی رحمہ اللہ کا رسالہ "التنبہ علی ما فی التشبہ"۔

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201220

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں