بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

رب تعالیٰ کا موسیٰ علیہ السلام سے اپنے سے کم تر چیز تلاش کر کے لانے کے حکم سے متعلق من گھرٹ قصے کی حقیقت


سوال

حضرت موسیٰ کے حوالے سے ایک قصہ سنایا جاتا ہے  کہ: حضرت موسیٰ ایک دن اللہ  تعالیٰ سے کلام کرنے گئے اور اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ سے کہا کہ آپ دنیا کوئی آپ سے کمتر چیز تلاش کر کے لائیں، حضرت موسیٰ کافی تلاش کے بعد واپس آئے، اور فرمایا کہ مجھے اپنے آپ سے کوئی چیز کم تر نہیں ملی ، جس پر اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا :کہ اگر آپ کوئی بکری کا بچہ بھی لے آتے، تو آپ سے نبوت واپس لے لی جاتی، کیوں کہ دنیا میں کوئی چیز کمتر نہیں۔

اس قصہ میں کتنی صداقت ہے؟ کیا قرآن و حدیث میں کہیں  اس کا حوالہ ملتا ہے؟

جواب

مذکورہ قصہ  من گھڑت  ہے   ، قرآن وحدیث میں اس کی  کوئی اصل نہیں۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144307200027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں