بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مارگیج پر قرضہ لینا


سوال

1- کینیڈا میں رہتے ہوئے  mortgage  لینا جائز ہے؟

2- جس سے رشتہ ہورہا ہو اس کا گھر mortgage پر ہو تو رشتہ آگے بڑھائیں  یا نہیں ؟

3- جس سے رشتہ ہورہا ہو، وہ  انشورنس کمپنی میں کام کرتا ہو انجینئر  کے طور  پر تو رشتہ آگے بڑھانا چاہیے؟

جواب

1- کینیڈا میں رہتے ہوئے بھی  mortgage پر قرضہ  لینا جائز نہیں ہے۔

2- جس سے رشتہ  ہورہا  ہو  اس  کا گھر mortgage پر ہو تو رشتہ آگے بڑھائیں نے میں شرعی حرج نہیں ، البتہ اس عمل کا گناہ  اس سودی طریقہ سے گھر لینے  والے  پر ہے۔

3- انشورنس کمپنی  میں کسی بھی قسم کی ملازمت درست نہیں ۔ جس سے رشتہ ہورہا ہو، اگر وہ انشورنس کمپنی میں کام کرتا ہو ، گو انجینئر کے طور پر، اور اس جگہ ملازمت ترک کرنے پر تیار نہ ہو  تو رشتہ آگے  نہ بڑھانا  چاہیے؛  تاکہ حرام کمائی سے حفاظت رہے۔  البتہ اگر وہ توبہ کرچکا ہو اور  دوسری ملازمت تلاش کررہا ہو یا لڑکی کی عمر نکل رہی ہو اور اس  کے علاوہ کوئی رشتہ نہ ہو، تو رشتہ کیا جاسکتاہے، تاہم لڑکے کو سمجھانا چاہیے کہ وہ حرام ذریعۂ آمدن چھوڑ کر حلال ذریعہ اختیار کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203200658

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں