بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

موقع محل کی مسنون دعاؤں کی کتابیں


سوال

موقع محل کی دعاؤں کی کتابوں کے بارے میں راہ نمائی فرمادیں!

جواب

موقع محل کی مسنون دعاؤں کے لیے اردو زبان میں درج ذیل کتابیں  مفید  ہیں:

1: مسنون دعائیں، مولانا عاشق الہی بلند شہریؒ(المتوفی:1999ء)  کی کتاب ہے۔

2: حصنِ حصین مع اردو ترجمہ، مولانا محمد ادریس میرٹھیؒ (1989ء) کی ہے۔

3: پُرنور دعائیں، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ کی کتاب ہے۔

عربی زبان میں درج ذیل کتب سے استفادہ کیا جاسکتا ہے:

1: الحزب الاعظم، ملّا علی قاریؒ (المتوفی:1014ھ)  کی کتاب ہےجو سات منزل پر یومیہ منزل کے حساب سے مشتمل ہے، یہ مولانا بدر عالم میرٹھی صاحب رحمہ اللہ کے ترجمے کے ساتھ شائع ہوتی ہے۔

2: الاذکار، علامہ نوویؒ  (المتوفی:676ھ) کی کتاب ہے۔

نیز اس کے علاوہ ہماری ویب سائٹ پر بھی موقع محل کی مسنون دعائیں موجود ہیں، جس کا لنک درج ذیل ہے:

مسنون دعائیں

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں