بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقرر ثالث کے فیصلہ پر اگر کسی ایک فریق کو جائز اعتراض ہو


سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام شرعی حیثیت سے اس مسئلہ کے بارے میں کہ دو فریقین کے درمیان کسی تنازعہ پر مقرر ثالث کے فیصلہ پر اگر کسی ایک فریق کو جائز اعتراض ہو تو کیا وہ اس فیصلہ پر اپیل کا حق رکھتا ہے ، شریعت اس بارے کیا کہتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر حکَم (ثالث) سے واقعتاً فیصلہ کرنے میں سہو ہوا ہو اور غیر شرعی فیصلہ کیا ہو تو ایسی صورت میں   دوسرے فریق کو اعتراض کرنے اور فیصلہ قبول نہ کرنے کا حق ہے،اگر چہ فریقین کی رضامندی سے ثالث مقرر ہوا ہو  ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"تفسيره تصيير غيره حاكمًا فيكون الحكم فيما بين الخصمين كالقاضي في حق كافة الناس وفي حق غيرهما بمنزلة المصلح."

 (كتاب  الأدب القاضي، باب التحكيم، 3/ 397، ط: دار الفكر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144308101226

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں