موسٰی نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟
موسیٰ: جلیل القدر نبی سیدنا موسٰی علیہ السلام کا نام ہے، یہ نام رکھنا برکت اور سعادت کا باعث ہے اور انبیاءِ کرام علیہم السلام کے نام پر نام رکھنے کی صورت میں معنٰی ملحوظ نہیں ہوتا، بلکہ اس نام کے اچھے اور درست ہونے کے لیے صرف اتنا کافی ہے کہ وہ کسی نبی کا نام ہے۔
تاج العروس (40/ 199۔201):
"ومُوسَى: اسْمُ نَبِيَ مِن أَنْبياءِ الله علیهم السلام، صلى الله عَلَيْهِ وعَلى نبيِّنا وَسلم؛ والنِّسْبَةُ {مُوسِيُّ} ومُوسَوِيُّ. وَقد ذُكِرَ فِي عِيسَى".
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205200624
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن