اگر مورث اپنے ہوش وحواس میں نہ ہو تو ورثا آپس میں مل کر شرعی تقسیم کے علاوہ کوئی تقسیم کرسکتے ہیں؟
واضح رہے جب تک کوئی شخص زندہ ہے، اس کا مال اس کی ملکیت ہے، اس میں کسی بھی شخص کو تصرف کرنے کی اجازت نہیں، اور وراثت آدمی کے مرنے کے بعد جاری ہوتی ہے، زندگی میں اولاد اور دیگر قریبی رشتہ داروں کا اپنے مورث کے مال میں حق نہیں ہوتا؛ لہذا اگر مورث اپنے ہوش وحواس میں نہ ہو تو ورثا آپس میں مل کر اس کے مال کو کسی بھی طرح تقسیم نہیں کرسکتے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110201004
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن