بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مور کو گھر میں رکھنا ٹھیک ہے؟


سوال

 میں نے مور خریدا تھا، میں جاننا چاہتا تھا کہ مور کو گھر میں رکھنا ٹھیک ہے ؟میں سنتا ہوں کہ مور جنت سے نکل گیا ہے ،برائے مہربانی مجھے بتائیں کہ میں مور کو گھر میں رکھوں یا نہیں؟میں مور کی دیکھ بھال کرنا چاہتا ہوں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں مور کی خوراک اور ضروریات وغیرہ کا خیال رکھا جائے تو اسے گھر میں رکھنا جائز  ہے،  بعض تفاسیر میں ہیں کہ مور جنت میں تھا پھر وہاں سے نکال دیا گیا۔

صحیح بخاری شریف میں ہے:

"عن أنس - رضي الله عنه - قال: إن كان النبي - صلى الله عليه وسلم - ليخالطنا حتى يقول لأخ لي صغير: " يا أبا عمير ما فعل النغير؟ " كان له نغير يلعب به فمات. متفق عليه."

(باب المزاح،ج:5، ص:2291، رقم: 5850،ط: دار ابن کثير اليمامة بيروت)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

"سوال:کیا مور جنت میں تھا ؟اب باہر دنیا میں نکال دیاگیا ہے ،کیا یہ شریعت سے ثابت ہے؟

جواب:مور کے متعلق بعض تفاسیر میں لکھا ہے کہ یہ جنت میں تھا ،پھر وہاں سے نکال دیاگیا ہے۔"

(ج:1،ص:697،ط:دارۃ الفاروق)

تفسير إبن عباس  میں ہے:

"(فأزلهماالشيطان عنها فأخرجهمامماكانا فيه،وقلنا) لأدم وحواء وطاوس وحية وإبليس (إهبطو)إنزلوا إلي الأرض."

(،ج:1،ص:18،ط:بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100897

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں