بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مونچھوں کو تاؤ دینا


سوال

کیا مونچھوں کو تاؤ   دینا جائز ہے؟

جواب

سنت یہ ہے کہ مونچھیں کتروائی جائیں، مونچھوں کو تاؤ دینے کی حد تک بڑھانا  اور اس کو تاؤ دینا ایک عبث اور بے کار عمل ہے جس سے دنیا اور آخرت میں کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا، خصوصاً جب غیر اقوام کی پیروی میں یا ان کی مشابہت کی نیت سے ہو تو قباحت مزید بڑھ جائے گی۔ البتہ  مجاہدین کے لیے مونچھیں بڑھانے کی شرعاً اجازت ہے کہ وہ دشمن پر رعب قائم کرنے  اور ان پر خوف جمانے کے لیے مونچھیں بڑھائیں۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144110200356

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں