بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منی نکلے بغیر احتلام ہونے کا حکم


سوال

سوتے ہوئے محسوس ہو کہ احتلام ہوگیا، لیکن منی خارج نہ ہوئی ہو، شلوار  پر بھی کسی قسم کا داغ نہ ہو تو کیا اس حالت میں غسل فرض ہے یا نہیں ؟

جواب

نیند کی حالت میں محسوس ہوا ہو کہ جیسے احتلام ہوگیا ہے،  لیکن جاگنے کے بعد دیکھنے پر پتا  چلے کہ منی خارج نہیں ہوئی ہے اور شرم گاہ یا شلوار وغیرہ پر بھی کسی قسم کا داغ یا نشان وغیرہ نہ ہو تو اس صورت میں غسل واجب نہیں ہوگا۔

الفتاوى الهندية (1/ 15):

"ولو تذكر الاحتلام ولذة الإنزال ولم ير بللًا لايجب عليه الغسل والمرأة كذلك في ظاهر الرواية؛ لأن خروج منيها إلى فرجها الخارج شرط لوجوب الغسل عليها وعليه الفتوى. هكذا في معراج الدراية."

الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي الْمَعَانِي الْمُوجِبَةِ لِلْغُسْلِ، الْفَصْلُ الثَّالِثُ فِي الْمَعَانِي الْمُوجِبَةِ لِلْغُسْلِ وَهِيَ ثَلَاثَةٌ، ١/ ١٥) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201251

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں