بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ربیع الثانی 1446ھ 09 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

مومن کے ماہ و سال؛ کیسی کتاب ہے؟


سوال

"مومن کے ماہ و سال" کیسی کتاب ہے، اس پر کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں، رہنمائی فرمائیں۔

جواب

کتاب" مومن کے ماہ وسال" جو کہ عربی کتاب " ماثبت بالسنۃ فی ایّام السنۃ " (مؤلف: محدث الجلیل عبدالحق بن سیف الدین الدہلوی، المتوفیٰ:1052ھ)  کا اردو ترجمہ ہے مولانا اقبال الدین شاہ نے کیا ہے، اور اس پر مفتی شفیع صاحب رحمہ اللہ کا مقدمہ بھی ہے،  اس کتاب میں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مقدّس تعلیمات کی روشنی میں ہر مسلمان کے لئے اعمال/ نماز/ روزہ/ دعاوؤں واستغفار کا ایک مکمل دستور العمل موجود ہے، جس کی بناء پر اس کتاب سے استفادہ کرنا چاہیے، تاہم اگر کسی کو مذکورہ کتاب میں موجود کسی بات پر اعتراض ہے، تو اعتراض واضح ہونے کے بعد جواب دیا جاسکتا ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100507

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں