بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

موجودہ وقت میں 52.5 تولہ کی کیا قیمت لگائی جائے؟


سوال

موجودہ وقت میں 52.5 تولہ چاندی کی کیا قیمت لگائی جائے، کیوں کہ قیمت کبھی کچھ کبھی کچھ؟

جواب

واضح رہے کہ چاندی کی قیمت گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہے، حتمی قیمت جس دن( زکاۃ یا قربانی کے لیے ) حساب کیاجارہاہواس دن  کی مارکیٹ کی قیمت فروخت معتبر ہوگی۔

بدائع الصنائع میں ہے:

''وإنما ‌له ولاية النقل إلى القيمة يوم الأداء فيعتبر قيمتها يوم الأداء، والصحيح أن هذا مذهب جميع أصحابنا.''

(كتاب الزكاة، فصل صفة الواجب في أموال التجارة، ج:2، ص: 22، ط: دار الكتب العلمية)

فتاویٰ شامی میں ہے:

''(و جاز دفع القيمة في زكاة و عشر و خراج و فطرة و نذر و كفارة غير الاعتاق) و تعتبر القيمة يوم الوجوب.''

(كتاب الزكاة، باب زكاة الغنم، ج: 2، ص: 286، ط: سعید)

فقط و الله اعلم


فتوی نمبر : 144409100442

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں