بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آج کے زمانہ میں مہرفاطمی کی مقدار اور قیمت


سوال

 موجودہ زمانے میں مہر فاطمی کی کیا قیمت ہوگی؟

جواب

 مہر فاطمی کی مقدار احادیث میں ساڑھے بارہ اوقیہ منقول ہے، اور ایک اوقیہ چالیس درھم کا ہوتا ہے، تو اس حساب سے مہر فاطمی کی مقدار پانچ سو درھم  چاندی بنتی ہے،  موجودہ دور کے حساب سے اس کی مقدار  ایک سو اکتّیس تولہ پچیس گرام (131.25 ) چاندی یا اس کی قیمت ہے۔

چوں کہ چاندی  کی قیمت میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے، لہٰذا آج (مؤرخہ 13 ستمبر2023ء) ایک تولہ چاندی کی قیمت پاکستانی کرنسی کے حساب سے دوہزار پانچ سو ستاسی روپے (2587)  ہے، تو اس حساب سے تین لاکھ اُنتالیس ہزار پانچ سو تینتالیس روپے پچھتر پیسے/  339543.75،   کُل مہرفاطمی (ایک سو اکیتس تولہ پچیس گرام چاندی) کی قیمت بنتی ہے۔

صحيح مسلم شریف میں ہے:

"حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبد العزيز بن محمد، حدثني يزيد بن عبد الله بن أسامة بن الهاد، ح وحدثني محمد بن أبي عمر المكي، واللفظ له، حدثنا عبد العزيز، عن يزيد، عن محمد بن إبراهيم، عن أبي سلمة بن عبد الرحمن، أنه قال: سألت عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم: كم كان صداق رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قالت: «كان صداقه لأزواجه ثنتي عشرة أوقية ونشاً»، قالت: «أتدري ما النش؟» قال: قلت: لا، قالت: «نصف أوقية، فتلك خمسمائة درهم، فهذا صداق رسول الله صلى الله عليه وسلم لأزواجه»"۔

(‌‌ كتاب النكاح، ‌‌باب الصداق، وجواز كونه تعليم قرآن، وخاتم حديد، وغير ذلك، ج:4، ص:144، رقم الحديث:1426، ط:دار الطباعة العامرة - تركيا)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502102217

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں