بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موجودہ قیمت کے حساب سے ایک تولہ سونے کی زکوٰۃ


سوال

ابھی کے حساب سےایک تولہ سونے کی زکوٰۃ کتنی ہوگی ؟

جواب

واضح رہے کہ سونے،چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ہونے کے باعث ہر وقت اس کی قیمت میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے، لہٰذاسونا یا اس کے زیورات کی زکوٰۃ ادا کرتے وقت ادائیگی کے دن اس سونے کی جو قیمتِ فروخت ہوگی اس پر زکوٰۃ لازم ہوگی، نیز  زکوٰۃ نکالنےکا طریقہ سمجھنا بھی ضروری ہےکہ اگر کسی شخص کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یاساڑھے باون تولہ چاندی  یا ضرورتِ اصلیہ سے زائد اتنی مقدار میں مال موجود ہو کہ جس کی قیمت ساڑھےباون تولہ  چاندی کی قیمت کے بقدر ہو تواس صورت میں اس مال کے چالیسویں حصے پر زکوٰۃواجب ہوگی، نیز زکوٰۃ کی واجب مقدار جاننے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کل مالیت کو 40 سے تقسیم کردیا جائے، حاصل جواب زکوٰۃ کی واجب مقدار ہوگی۔

یہ بھی ملحوظ رہے کہ اگر کسی کے پاس صرف ایک تولہ سونا ہو، اس کے علاوہ چاندی، نقدی یا مالِ تجارت نہ ہو تو اس پر زکات واجب نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101119

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں