بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

کس سے گلہ کروں کہ خُدا بھی میری طرح بیٹھا ہوا ہے منتظر یومِ حساب کا


سوال

کیا یہ جملہ یا شعر کہنا غلط ہے کہ:

"کس سے گلہ کروں کہ خُدا بھی  میری طرح بیٹھا ہوا ہے منتظر یومِ حساب کا"

اس کی وجہ سے کچھ پڑھے  لکھے دوستوں نے تو میرے اوپر کفر تک کا فتویٰ لگا دیا، حال آں کہ میں بھی مدرسہ کی تعلیم حاصل کر چکا ہوں اور اس میں نعوذباللہ کوئی گستاخی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، یہ ویسے ہی اپنے جذبات کا اللہ کے سامنے اظہار ہے، باقی دل کے حال تو اللہ ہی جانتا ہے، آپ اس متعلق رہنمائی فرما دیں!

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں   مذکورہ  شعر  کے  معانی میں  اگرچہ تاویل کی گنجائش ہے ،  اس ليے اس كے  كهنے والے پر كفر كا حكم نہیں لگایا جائے گا، البته   چوں کہ (بظاہر) ان  سے غلط معنی کا  وہم پیدا ہوتا ہے، اس لیے عوام کے سامنے  ان کا پڑھنا  فتنہ کا سبب  ہے،اس سے بچنا   چاہیے اور  عوام کے سامنے   اس قسم کے اشعار سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201149

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں