میں اپنے بیٹے کا نام محمد حارث عمر رکھنا چاہتا ہوں،براہِ مہربانی اس مکمل نام کی دین کی روشنی میں رہنمائی فرما دیں؟
”حارث“ کا معنی ہے محنتی جفاکش، کسبِ (حلال) کے لیے تگ و دو کرنے والا،اور عمر تو خلیفہ ثانی امیر المؤمنین کا نام نامی ہے،لہذا”محمد حارث عمر" نام رکھ سکتے ہیں، ایک حدیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ”حارث“ کو سب سے سچے ناموں میں شمار کیا۔
مشکاۃ المصابیح میں ہے:
"وعن أبي وهب الجشمي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «تسموا أسماء الأنبياء وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن وأصدقها حارث وهمام أقبحها حرب ومرة» . رواه أبو داود."
(كتاب الآداب، باب الأسامي، الفصل الثالث، ج:3، ص349، ط: المكتب الإسلامي)
الصحاح تاج اللغة وصحاح العربية میں ہے:
"[حرث] الحرث: كسب المال وجمعه. وفي الحديث: " احرث لدنياك كأنك تعيش أبدا."
(باب الثاء، فصل الحاء، ج:1، ص:279، ط: دار العلم للملايين - بيروت)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144411101738
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن