بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد زین احمد نام رکھنے کا حکم


سوال

20 ستمبر کے صبح 9:45  پر میرے  ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے،اس کا  نام "محمد زین احمد" رکھنا چاہتا ہوں۔

جواب

واضح رہے  کہ شریعتِ مطہرہ نے مسلمانوں کو اپنے بچوں کے اچھے نام رکھنے کا حکم دیا اور اس کو والدین پر اولاد کا حق قرار دیا ، اور جن ناموں کے معنی اچھے نہیں ہیں ان کو رکھنے سے منع کیا، خود آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت سے لوگوں کے ایسے نام جن کے معنی اچھے نہیں ہوتے ان کو تبدیل کرکے اچھے معنی والے نام رکھ  دیے۔  نام کے اچھا اور بامعنی ہونے کا انسان کی شخصیت پر  اثر پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اچھے نام رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، لیکن تاریخ پیدائش یا وقتِ پیدائش کے  اعتبار سے نام  رکھنے کا تصور  درست  نہیں  ہے، اور اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے،  نام رکھنے کا ادب یہ ہے کہ اس میں نیک لوگوں کی نسبت ملحوظ ہو، مثلًا انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا نیک مسلمانوں کے نام پر ہو، یا وہ اچھا بامعنی لفظ ہویا ایسا نام ہو جو معنی کے اعتبار سے اچھا ہو۔

جہاں تک آپ کے ذکر کردہ نام کا تعلق ہے توآپ اپنے بیٹے کا نام "محمد زین احمد"  رکھ سکتے ہے،یہ  اچھا نام ہے،کیوں کہ "محمد "اور "احمد" دونوں  آپ ﷺ کے بابرکت ناموں میں سے ہے،اور زین  کا معنیٰ ہے "زیب و زینت والا"  تو لہذا تینوں  کو ملا کر رکھنا درست ہے۔

صحیح مسلم میں ہے:

"عن جابر بن عبد الله قال: « ولد لرجل منا غلام فسماه محمدا، فقال له قومه: لا ندعك تسمي باسم رسول الله صلى الله عليه وسلم. فانطلق بابنه حامله على ظهره، فأتى به النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: يا رسول الله، ولد لي غلام فسميته محمدا، فقال لي قومي: لا ندعك تسمي باسم رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ‌تسموا ‌باسمي، ولا تكتنوا بكنيتي، فإنما أنا قاسم أقسم بينكم .»."

(‌‌‌‌كتاب الآداب، باب النهي عن التكني، ج:6، ص:169، ط:دار الطباعة العامرة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101673

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں