بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد ثمامہ سعید نام رکھنا


سوال

لڑکے کا نام محمد ثمامہ سعید رکھنا کیسا ہے؟

جواب

”ثمامہ “(ثُمَامَة)   صحابہ کرام رضوان  اللہ علیہم اجمعین  کے ناموں میں سے ہے ، اور متعدد صحابہ ؓ کا یہ نام تھا، اور ”سعید “  کے معنی : خوش بخت، سعادت مند کے ہیں، یہ بھی صحابہ کرام رضوان اللہ  علیہم اجمعین کے ناموں میں سے ہے، یہ دونوں اچھے نام ہیں، ان کو انفرادی طور پر رکھا جاسکتا ہے اور  دونوں ناموں کو ملاکر محمد ثمامہ سعید  نام رکھنا بھی  جائز ہے۔

الإصابة في تمييز الصحابة  میں ہے:

"ثمامة بن أثال  بن النعمان بن مسلمة بن عتبة...ثمامة بن أنس  :ذكر له بقيّ بن مخلد حديثا في مسندة، ويحتمل أن يكون هو ثمامة بن أنس بن مالك، فالحديث مرسل على هذا...ثمامة بن بجاد العبديّ :قال أبو حاتم وابن السّكن والباورديّ: له صحبة ...الخ."

(حرف الثاء المثلثة، 1/ 525، ط: دارالكتب العلمية)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144503103051

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں