محمد شہير نام ركھنا کيسا ہے؟
'محمد' اللہ کے محبوب و خاتم النبیّین صلی اللہ علیہ و سلّم کا ذاتی نام ہے؛ اور' شہیر' کا معنیٰ ہے: "مشہور، نیک نام، معروف زمانہ"؛ لہذا 'محمد شہیر' نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔
"مُحَمَّد":بہت تعریف کیا جانے والا۔ (القاموس الوحید، المادّہ: "ح۔م۔د"، ص:373، ط:ادارۂ اسلامیات)
"شَہِیر" : مشہور/ نیک نام/ معروف زمانہ۔ (القاموس الوحید، المادّۃ: "ش۔ ہ۔ر"، ص:895، ط:ادارۂ اسلامیات)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501100305
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن