محمد ریحان نام ٹھیک ہے؟ اپنے بیٹے کا نام یہ رکھنا ہے۔
واضح رہے کہ 'ریحان' کا معنی ہے: "خوشبودار پودا، ایک خاص قسم کا خوشبودار پودا، ناز بو" معنی کے اعتبار سے یہ نام درست ہے، لہذاصورتِ مسئولہ ميں آپ اپنے بیٹے کانام 'محمد ریحان' رکھ سکتے ہیں ۔
لسان العرب میں ہے:
"والريحان: كل بقل طيب الريح، واحدته ريحانة... والجمع رياحين. وقيل: الريحان أطراف كل بقلة طيبة الريح إذا خرج عليها أوائل النور؛ وفي الحديث: إذا أعطي أحدكم الريحان فلا يرده؛ هو كل نبت طيب الريح من أنواع المشموم."
(فصل الراء المهملة، ج: 2، ص: 458، ط: دار صادر - بيروت)
القاموس الوحید میں ہے:
"الريحان: ہر خوشبودار پودا، ایک خاص قسم کا خوشبودار پودا، ناز بو۔"
(باب الراء، ص: 683، ط: ادارہ اسلامیات)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144508100139
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن