بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد حیدر نام رکھنا اور اس کی شرعی حیثیت


سوال

 الحمدللہ اللہ پاک نے 6 ستمبر 2023 کو بیٹا عطا کیا ہے ،میں اس کا نام محمد حیدر رکھنا چاہتا ہوں ، کیا میں یہ نام رکھ سکتا ہوں ؟ شرعی حکم کیا ہے؟

جواب

حدیث شریف میں محمد نام کی بہت فضلیت وارد ہوئی ہے،اور ’’حیدر‘‘  کے معنی شیر کے ہیں، یہ  حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ناموں میں سے ہے،لہذا "محمد حیدر" نام رکھنا جائز،  بلکہ بابرکت ہے۔

کنز العمال میں ہے:

"45223- ‌من ‌ولد ‌له ‌مولود ذكر فسماه محمدا حبا لي وتبركا باسمي كان هو ومولوده في الجنة. "الرافعي - عن أبي أمامة."

(الفصل الأول في الأسماء والكنى، ص:422، ط:مؤسسة الرسالة)

ترجمہ:"جس شخص نے پیدا ہونے والے بچہ کا نام محمد رکھا،میری محبت کی وجہ سے اور میرے نام کے بابرکت ہونے کی وجہ سےوہ شخص اور اس کا پیدا ہونے والا  بچہ جنتی ہے۔"

فتاوی شامی میں ہے:

أن اسم محمد وأحمد أحب إلى الله تعالى من جميع الأسماء، فإنه لم يختر لنبيه إلا ما هو أحب إليه هذا هو الصواب ولا يجوز حمله على الإطلاق اه. وورد " «من ولد له مولود فسماه محمدا كان هو ومولوده في الجنة» رواه ابن عساكر عن أمامة رفعه."

 (رد المحتار، ج:6، ص:417، ط: دار الفکر)

"تاج العروس من جواهر القاموس"  میں ہے:

"(والحادر: الأسد) ؛ لشدة بطشه، كالحيدر والحيدرة) ويقال: ‌حيدرة بلا لام كما وقع التعبير به في بعض الأصول. وقال ابن الأعرابي: الحيدرة في الأسد مثل الملك في الناس. قال ثعلب: يعني لغلظ عنه، وقوة ساعديه، والهاء والياء زائدتان، وقال: لم تختلف الرواة في أن هاذه الأبيات لعلي بن أبي طالب رضي الله عنه:أنا الذي سمتني أمي ‌حيدره."

(تاج العروس من جواهر القاموس، ج:10، ص:557، ط: دار الهداية)

"الصحاح تاج اللغة وصحاح العربية" میں ہے :

" والحيدرة: الأسد. وقال علي رضى الله عنه: أنا الذي سمتني أمي حيدرة  * لأن أمه فاطمة بنت أسد لما ولدته وأبو طالب غائب سمته أسداً باسم أبيها، فلما قدم أبو طالب كره هذا الاسم فسماه علياً". 

(الصحاح تاج اللغة وصحاح العربية، ج:2، ص:625، ط:دار العلم للملايين)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101786

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں