بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل یا کیمرے سے فوٹو یا ویڈیو بنانے کا حکم


سوال

میں دفتر میں کام کرتا ہوں جہاں کچھ جگہوں پر فوٹو یا ویڈیو بنانی پڑتی ہے ، سوال یہ ہے کہ شریعت میں موبائل یا کیمرے سے فوٹو یا ویڈیو بنانا جائز ہے ؟ 

جواب

موبائل، کیمرے یا کسی بھی آلہ کے ذریعے  جان دار کی تصویر کشی کرنا، ویڈیو بنانا جائز نہیں ہے، البتہ غیر جان دار  اشیاء (پھول، پودے، درخت، پتھر، برف باری، پہاڑ، گاڑی وغیرہ) کی تصاویر بنانے کی اجازت ہے، نیز  غیر جان دار اشیاء کی تصاویر اور مناظر میں بھی اگر کسی جان دار کی تصویر ہو تو اس کی اجازت نہیں ہوگی۔

حدیث شریف میں ہے:

"عن نافع: أن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما أخبره: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: (إن الذين يصنعون هذه الصور يعذبون يوم القيامة، يقال لهم: أحيوا ما خلقتم." 

 (صحيح البخاري:كتاب اللباس، باب عذاب المصورين يوم القيامة، ج:٥، ص:٢٢٢٠، رقم:٥٦٠٧، ط:دارابن كثير)

ترجمہ:"حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:وہ لوگ جو یہ تصویریں بناتے ہیں، یقیناً قیامت کے دن ان کو عذاب ہوگا، ان سے کہا جائے گا: جو کچھ تم نے بنایا، ان کو زندہ کرو۔"

حدیث شریف میں ہے:

"وعن عبد الله بن مسعود قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «أشد الناس عذابا عند الله المصورون»."

 (مشکاۃ المصابیح: کتاب اللباس، باب التصاویر، ج:٢، ص:١٢٤٧، رقم:٤٤٩٧، ط:المکتب الإسلامي)

"ترجمہ:حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے اللہ کے رسول ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا:اللہ کے یہاں سب سے سخت ترین عذاب تصویر بنانے والوں کو ہوگا۔"

البحر الرائق میں ہے:

"وظاهر ‌كلام ‌النووي ‌في ‌شرح ‌مسلم ‌الإجماع ‌على ‌تحريم ‌تصويره صورة الحيوان وأنه قال قال أصحابنا وغيرهم من العلماء تصوير صور الحيوان حرام شديد التحريم

وهو من الكبائر لأنه متوعد عليه بهذا الوعيد الشديد المذكور في الأحاديث."

(کتاب الصلاۃ،باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها، ج:٢، ص:٢، ط:دار الکتب الإسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144505102040

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں