بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل سے تصویر بنانے کاحکم


سوال

آج کل موبائل فون سے تصویریں بنانا اور بنوانا بہت عام ہوگیا ہے، کیا اسلام میں اس کی اجازت ہے؟ اگر ہم وہ تصویریں اپنے پاس رکهیں یا اپنی بہنوں اور دوستوں سے شیئر کریں جو باہر ملک میں رہتی ہیں تو اس کی اجازت ہے؟

جواب

کسی جاندار کی تصویر بنانا جائز نہیں، خواہ کیمرے سے بنائی جائے یا موبائل سے اور ڈیجیٹل ہو یا نان ڈیجیٹل، کوئی بهی کام لوگوں میں عام ہونے سے شرعا جائز نہیں ہوجاتا، لہذا تصویر بنانا یا بنوانا اسے اپنے محفوظ رکهنا یا شیئر کرنا شرعا جائز نہیں، واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143604200026

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں