بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل فون جیب میں رکھ کر باتھ روم جانا جب کہ اُس میں قرآن بھی ہو


سوال

ایسے فون کو جیب میں رکھ کر باتھ روم جانا جس میں قرآنِ پاک ڈاؤن لوڈ ہوا ہو، کیسا ہے؟

جواب

اگر قرآنِ مجید کی کوئی سورت یا کوئی آیت موبائل اسکرین پر نقوش کی صورت میں ظاہر ہو تو اس حالت میں موبائل بیت الخلا میں  لے جانا جائزنہیں ہے۔ اور اگر نقوش اسکرین پر ظاہر نہ ہوں تو اس حالت میں بیت الخلا میں ایسا موبائل لے جانے  کی گنجائش ہے جس میں مصحف محفوظ ہو، لیکن خلافِ اولیٰ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201482

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں