بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل پر تلاوت اور بیانات وغیرہ سننے سے ثواب کا حکم


سوال

 کیا موبائل میں قرآن اور نظم اور بیانات سننے کی وجہ سے ثواب ملے گا ؟

جواب

جس طرح براہ راست تلاوت ،نظم اور بیانات سننے سے ثواب ملتا ہے اسی طرح موبائل میں بھی ریکارڈ شدہ یا بذریعہ کسی ایپ تلاوت،نظم اور بیانات سننے کا ثواب ملتا ہے۔

فتاوی بینات میں ہے:

"ریکارڈ شدہ تلاوت سننے پر ثواب ضرور ملتا ہے،اس لیے کہ ریکارڈ شدہ تلاوت کے بھی وہی آداب ہیں جو اصل تلاوت سننے کے ہیں۔

حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب(رحمہ اللہ)"جدید آلات" میں تحریر فرماتے ہیں:

"یہ بھی ظاہر ہے کہ قرآن کریم جب اس میں (ٹیپ ریکارڈ میں)پڑھنا جائز ہے تو اس کا سننا بھی جائز ہے،شرط یہ کہ ایسی مجلسوں میں نہ سنا جائے جہاں لوگ اپنے کاروبار یا دوسرے مشاغل میں لگے ہوں،یا سننے کی طرف متوجہ نہ ہوں،ورنہ بجائے ثواب کے گناہ ہوگا"۔

(کتاب الحظر والاباحۃ،ج4،ص422،ط؛مکتبہ بینات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101548

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں